”گالی دینا پنجاب کا کلچر“لیگی رکن اسمبلی روحیل اصغر کی اپنے بیان کے دفاع میں انوکھی منطق

Jun 16, 2021 | 18:34:PM
”گالی دینا پنجاب کا کلچر“لیگی رکن اسمبلی روحیل اصغر کی اپنے بیان کے دفاع میں انوکھی منطق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغرنے اپنے بیان ”گالی دینا پنجاب کا کلچر“کے دفاع میں انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بندہ غصے میں ایسا کردیتا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے بعد صحافی کے سوال ”آپ نے گالی دینا پنجاب کے کلچر سے جوڑ دیا“کے جواب میں روحیل اصغر نے کہاہے کہ ہوتا ہے، ہوجاتا ہے، بندہ غصے میں ایسا کردیتا ہے،آپ دیکھیں میرا ایک کلپ چلا، جس میں میں غصے میں تھا۔
لیگی رکن اسمبلی نے کہاکہ کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ مجھے غصہ کیوں آیا،روحیل اصغر کا کہناتھا کہ میرے سامنے کسی بچی پر تشدد ہوگا، تو مجھے غصہ تو آئے گا، ایک سابق وزیراعظم اور سابق سینیٹر پر ہاتھ اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ایک ممبر قومی اسمبلی اور سیکرٹری جنرل ن لیگ پر ہاتھ اٹھایا گیا، میں خاموش رہتا تھا چپ کرکے تماشا دیکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس: کتابوں کے بعد آج بوتلیں چل گئیں