قومی اسمبلی اجلاس: کتابوں کے بعد آج بوتلیں چل گئیں

Jun 16, 2021 | 18:19:PM
قومی اسمبلی اجلاس: کتابوں کے بعد آج بوتلیں چل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہونے والی قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن اسمبلی کو بوتل مار دی جو رکن اسمبلی کی آنکھ پر لگی جس پر سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے بعد سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر شروع ہوا،قومی اسمبلی میں کتابوں کے بعد بوتلیں چل گئیں ،اپوزیشن کی جانب سے پھینکی گئی سینی ٹائرزکی بوتل حکومتی رکن کو لگی ،سینی ٹائزرکی بوتل حکومتی رکن اکرم چیمہ کو آنکھ پر لگی ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ جس نے بھی کوئی چیز اچھالی اسے ایوان سے نکالا جائے،اس طرح نہیں ہوتا اجلاس ملتوی کرتاہوں،ایوان میں بدمزدگی کے بعد سپیکر نے ایک بار پھراجلاس ملتوی کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد بجٹ کی کاپیاں ایوان سے نکال دی گئی تھی آج ایوان میں موجود سینیٹائزر کی بوتلیں پھینکی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی: بلاول اور شہباز کا ایک ساتھ لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ