عتیقہ اوڈھو ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب

Jun 16, 2021 | 16:55:PM
عتیقہ اوڈھو ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اداکاروں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستانی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری کے بہتر مستقبل کے لئے کام کرنے کے لئے ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے اپنے بیان میں لکھا کہ ’ہم اے سی ٹی میں، اپنی نو منتخب چیئرپرسن، نمایاں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا استقبال کرتے ہیں۔
‘ ادارے نے اپنے بیان میں عتیقہ اوڈھو کی انڈسٹری کے لئے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’عتیقہ پہلے ہی ہماری انڈسٹری کی بہتری کےلئے پردے کے پیچھے بہت سارے کام کر چکی ہیں ، ان کا حالیہ کارنامہ اے سی ٹی کے تمام ممبروں کے لیے کم لاگت والا میڈیکل اور ہیلتھ انشورنس کا حصول ہے۔‘
دوسری جانب عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوکر اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔‘ 
 عتیقہ اوڈھوکا کہنا تھا کہ ’یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے میں وقار اور عزم کے ساتھ ادا کروں گی۔‘ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر انہوں نے ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہنگامہ آرائی میں ملوث 7 ارکان کے اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی