چکوال: فائرنگ کے 2 واقعات میں 4 افراد قتل

Jun 16, 2021 | 10:35:AM
چکوال: فائرنگ کے 2 واقعات میں 4 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چکوال میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات کے نتیجے میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کےمطابق چکوال میں راولپنڈی روڈ پر چک نورنگ کے قریب منڈی مویشیاں میں دو گروپوں میں لڑائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد  مارے گئے۔ اس کے علاوہ مویشی منڈی کے قریب ایک اور شخص کی لاش بھی ملی ہے جس سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور:  ماڈل ٹاؤن کچہری کےسامنے فائرنگ، پیشی پر آیا نوجوان قتل