غیر معیاری کوکنگ آئل کی ترسیل ناکام،اہم انکشاف

Jun 16, 2021 | 10:13:AM
غیر معیاری کوکنگ آئل کی ترسیل ناکام،اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قائدآباد پولیس نے غیر معیاری کوکنگ آئل کی شہر میں ترسیل ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی، تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ہزاروں لیٹر مضر صحت آئل سے بھرا ٹینکر تحویل میں لے لیا، ملزموں  کے زیر استعمال ہائی روف گاڑی میں بھی بوتلوں میں بھرا آئل برآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان نے غیر معیاری کوکنگ آئل شہر کے مختلف ہوٹلوں اور دکانوں پر سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزموں  کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہےملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں اللہ بخش، عاقب جاوید اور سجاد علی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:    اسلامو فوبیا ،دو مشتبہ افراد کی مسجد میں گھسنے کی کوشش