بیرونی قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائرکم ہوکر22ارب 67کروڑ ڈالر رہ گئے

Jul 16, 2026 | 22:54:PM
بیرونی قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائرکم ہوکر22ارب 67کروڑ ڈالر رہ گئے
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)بیرونی قرض کی مد میں 1ارب 24کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے باعث ملکی مجموعی   زرمبادلہ ذخائر گھٹ کر 22 ارب 67 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 1 ارب 24 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،جس سے مرکزی بینک کے ذخائر 1.24 ارب ڈالر کم ہوکر 17.22 ارب ڈالر پر آگئے  جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.8 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.44 ارب ڈالر ہوگئے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر میں 1 ارب 31 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ،جس سے ملکی مجموعی   زرمبادلہ ذخائر گھٹ کر 22 ارب 67 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹے نے ائیر کنڈیشنر چلانے سے منع کرنے پر باپ کو قتل کر دیا