9مئی مقدمات؛بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سماعت ملتوی

Jul 16, 2026 | 09:49:AM
9مئی مقدمات؛بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی )بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف نو مئی سے متعلق 11 مقدمات کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف نو مئی سے متعلق 11 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
 بانی پی ٹی آئی اپنے وکیل محمد فیصل ملک اور قانونی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، سماعت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی جبکہ سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آج گرج چمک کےساتھ بادل برسیں گے؛محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
 عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔