پی ٹی آئی کی حکومت میں مخالفین پر بے بنیاد کرپشن کیسز بنائے گئے:سلیم بخاری

Jul 16, 2025 | 23:54:PM
پی ٹی آئی کی حکومت میں مخالفین پر بے بنیاد کرپشن کیسز بنائے گئے:سلیم بخاری
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد)معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے پی ٹی آئی اور بانی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو کہتے تھے کسی کو نہیں چھوڑوں گا اور نیب کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال سمیت مخالفین پر بے بنیاد کرپشن کے کیسز بنائے۔

آج کے شو میں سلیم بخاری صاحب نےقومی احتساب بیورو (نیب) کے خیبر پختونخوا کی تاریخ کے میگا کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس  پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اور بانی نے 2018 کاالیکشن کرپشن کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ لڑا تھا اور وہ ہر پارٹی اور سیاستدان کو  کرپٹ کہتےنہیں تھکتے تھے جبکہ اپنا یہ حال ہے کہ ایک سے ایک سکینڈل دوسرے کا ریکارڈ توڑ رہا ہےچاہے وہ بی آر ٹی بس سروس ہو جس کو جنگلہ بس سروس کہتے تھے یا اب جو کوہستان میگا کرپشن سکینڈل ہے۔

انہوں نے کہا  کہ  کرپشن کے حوالے سے پنجاب میں عثمان بزدار اور فرح گوگی کے کرپشن کے قصے بیان کیے کہ کیسے سرکاری محکموں میں کرپشن کی جاتی تھی۔وہ جو تحریک ا نصاف والے ہر کسی کو کرپٹ کہتے تھے انکی اپنی داستانیں بھی آج زبان زد عام ہیں۔

پی آئی اےپربرطانیہ میں پابندی لگوانے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سلیم  بخاری  نے کہا کہ  ایک وزیر کے احمقانہ بیان  نے تباہی مچائی تھی اور پاکستان کی ائیرلائن پر پابندی لگ گئی تھی، پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالا جانا ایک اہم سنگ میل ہے، 2020 میں پی ٹی آئی حکومت کے وزیر ہوا بازی کے غیرذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے پابندی لگی، یہ فعل ملک کے خلاف ایک جرم تھا جو نہ صرف غلام سرور خان سے سرزد ہوا بلکہ اس کی ذمہ داری اس وقت کے وزیراعظم پربھی عائد ہوتی ہے جس سے اربوں روپے کے نقصان کے ساتھ ساتھ قومی وقار بھی مجروح ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قومی ہوا بازی کے شعبہ میں آج ایک اہم سنگ میل عبور ہوا ہے اور برطانیہ کی ایئرسیفٹی لسٹ سے پاکستان کا نام نکل گیا ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ اس اقدام کے زمہ داروں کو کیا سزا دی جائے گی تو انہوں نے کہا کہ یقینا اس کےکرداروں کو اس اقدام کی سزا ضرور ملنی چاہے۔

یہ بھی پڑھیں :ای ٹیکسی سروس، الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر دینے کا فیصلہ