سلمان اکرم راجہ کا عالیہ حمزہ کے ساتھ رویہ قابل مذمت ہے:فیصل چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چودھری نے سلمان اکرم راجہ کی جانب سے خاتون رہنما عالیہ حمزہ کے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود ضا کے ساتھ بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا تھا اس قسم کی بیان بازی سے کارکن بھی شدید غصے میں ہیں۔سلمان اکرم راجہ کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ نے مشکل حالات میں جماعت کے لیے گرفتاری دی اور جیل گئیں جبکہ آپ ایک دن کے لیے بھی جیل نہیں گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے حوالے سے انہوں نے موجودہ پارٹی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ قیادت تحریک چلانے کے لیے اہل نہیں ہے۔ عوامی مسائل کو شامل کیے بغیر تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی۔
دوران پروگرام میزبان مسعود رضا کے سندھ میں گندم کی لاکھوں بوریوں کے خراب ہونے کے سوال پر پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ٰ سندھ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ گندم کی خریداری حکومتی سطح پر نہیں کی جائے گی۔
ن لیگ کے رہنما قیصر شیخ نے تحریک انصاف کے احتجاج میں لوگوں کی عدم دلچسپی کی وجہ بتاتے ہوئے کہاپی ٹی آئی نے پر فارم نہیں کیا اس لیے لوگ باہر نہیں نکلتے اور یہ لوگ بات چیت نہیں انتشار چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ای ٹیکسی سروس، الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر دینے کا فیصلہ