فوجا سنگھ کو کار تلے روندے والا کینڈین رہائشی گرفتار

Jul 16, 2025 | 22:08:PM
فوجا سنگھ کو کار تلے روندے والا کینڈین رہائشی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر فوجا سنگھ 114 برس کی عمر میں جالندھر کے قریب اپنے گاؤں میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر جان گنوا بیٹھے۔پولیس نے فوجا سنگھ ’’ہٹ اینڈ رن کیس‘‘ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ایک غیر مقیم بھارتی  ( این آر آئی) امرت پال سنگھ ڈھلون کو گرفتارکیا ہے ۔ حادثے کے وقت ملزم فورچیونر کار کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا اورفوجا سنگھ کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا۔پولس نے ملزم کو کل رات کرتار پور سے گرفتار کیا۔ حادثہ کے بعد سے وہ کار سمیت فرار تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امرت پال سنگھ ڈھلوں حال ہی میں کینیڈا سے بھارت آیا تھااور کرتار پور میں مقیم تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت وہ بھوگپور سے اپنا موبائل بیچ کر گھر واپس آرہا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ امرت پال نے تقریباً دو سال قبل کپورتھلا کے مکین رویندر سنگھ سے فارچیونر کار خریدی تھی، جسے وہ حادثے کے وقت چلا رہاتھا۔ کار کی رفتار بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے وہ فوجا سنگھ کو ٹکر مار بیٹھا۔پولیس ذرائع کے مطابق امرت پال نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ حادثے کے بعد وہ بہت ڈرگیا تھا اور اسی خوف کی وجہ سے وہ  کار روکے بغیر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی کو بھی ضبط کرلیا ہےاور اسے فورانزک تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ 114سالہ ایتھلیٹ فوجا سنگھ کی تیزرفتار کارسے ٹکر کے نتیجے میں موقع پر ہی موت گئی تھی۔وہ اس وقت سڑک کے کنارے پیدل چل رہے تھے۔پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش شرور کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرما اور  کوہلی  کی ریٹائرمنٹ پر لگنے والےالزامات،بھارتی بورڈ نے پہلی بار وضاحت دیدی