ٹرمپ کی رہائشگاہ پر نامعلوم شخص مشکوک چیز پھینک گیا، کمپلیکس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا 

Jul 16, 2025 | 20:55:PM
ٹرمپ کی رہائشگاہ پر نامعلوم شخص مشکوک چیز پھینک گیا، کمپلیکس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ریاستہائےمتحد ہ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے نارتھ لان پر نامعلوم شخص نے کوئی چیز پھینک دی جس کے بعد پورے کمپلیکس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس منگل کی سہ پہر ایک عجیب و غریب واقعے نے ہلچل مچا دی۔وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا جب کسی نامعلوم چیز کو باڑ کے پار نارتھ لان پر پھینک دیا گیا، پریس کو فوری طور پر بریفنگ روم میں لے جایا گیا۔ یہ واقعہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی پہلی برسی کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔ اچانک سیکیورٹی اداروں میں ہلچل مچ گئی اور میڈیا کو فوری طور پر بریفنگ روم میں لے جایا گیا۔ تقریباً 30 منٹ کی افراتفری کے بعد، سیکرٹ سروس نے ’’آل کلیئر‘‘کا اعلان کیا اور پریس کو دوبارہ باہر جانے کی اجازت دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نے وائٹ ہاؤس کی باڑ کے پار کچھ پھینکا تھا۔ سیکرٹ سروس نے وقت ضائع کیے بغیر پورے علاقے کو سیل کر دیا اور پنسلوانیا ایونیو کو بھی بند کر دیا گیا۔

اس موقع پر وائٹ ہائوس کی  پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بعد میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘کسی نے ان کا فون پھینک دیا تھا۔ تاہم اس نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایک سادہ فون پھینکنے کے بعد اتنا سخت حفاظتی طریقہ کار کیوں نافذ کیا گیا۔ غور طلب ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا میں ایک پروگرام کے لئے روانہ ہونے والے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں۔ ٹھیک ایک سال قبل اس ریاست میں ٹرمپ پر حملہ ہوا تھا جس میں ان کے ایک کان سے خون بہہ رہا تھا۔ ایک فائر فائٹر ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کی تاریخ کے 7 بدقسمت کھلاڑی جو بڑا ریکارڈ بنانے کے قریب لڑکھڑا گئے