کرکٹ کی تاریخ کے 7 بدقسمت کھلاڑی جو بڑا ریکارڈ بنانے کے قریب لڑکھڑا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کرکٹ کی اصطلاح میں نروس نائنٹیز لفظ استعمال ہوتا ہے ، جس کا مطلب ہوتا کہ جب کوئی بیٹسمین 90 کا ہندسہ عبور کرتا ہے تو وہ بیٹنگ کرتے ہوئے لڑکھڑا جاتا ہے او ر کرکٹ کی تاریخ میں درجنوں ایسے کھلاڑی ہیں جو نوے کا ہندسہ عبور کرکے آئوٹ ہوگئے اور اپنی سیینچری مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ اسی طرح کرکٹ کے ریکارڈز میں 7 کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو 199کے سکور پر آئوٹ ہوگئے اور بدقسمتی سے ڈبل سینچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق 199 کے سکور پر آئوٹ ہونیوالے کھلاڑیوں میں بھارت کے 3 بیٹسمین ،سری لنکا کا ایک کھلاڑی، آسٹریلیا کا ایک کھلاڑی ، زمباوے کا ایک اور پاکستان کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔ جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
1. 1986 میں سری لنکا کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین 199 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔یہ انکے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین اسکور ہے۔ 1 رن سے ڈبل سنچری گنوانے کے بعد انہیں دوبارہ ایسا موقع نہیں ملا۔
2. 1997 میں بھارت کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کے سنتھ جے سوریا 1 رن سے ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے، انہوں نے 199رنز 24 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 199 رنز بنائے۔
3. 1999 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی 405 گیندیں کھیلنے کے بعد 199 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تھے۔21 چوکے اور 2 چھکے لگانے والے بلے باز کو ڈبل سنچری بنانے کا موقع نہیں ملا۔
4. 2001 میں زمبابوے کے بلے باز اور وکٹ کیپر اینڈی فلاور جنوبی افریقہ کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں 470 گیندیں کھیلنے کے بعد 199 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔25 چوکے لگا کربھی فلاور ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے۔
5. 2003 میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا ویسٹ انڈیز کے خلاف اینٹیگا ٹیسٹ میں 361 گیندیں کھیلنے کے بعد 199 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے مجموعی طور پر 21 چوکے لگائے۔
6. 2006 میں پاکستان کے سٹائلش بلے باز محمد یوسف انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں صرف 1 رن سے ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے۔ 26 چوکوں اور 1 چھکے لگانے کےبعد ایک غلط شاٹ پر199پر آئوٹ ہوئے۔
7. 2016 میں بھارت کے اوپنر کے ایل راہول انگلینڈ کے خلاف چنائی ٹیسٹ میں 199 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، انہوں نے 311 گیندوں کا سامنا کیا اور 16 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سے کراچی جتنا فاصلہ محض ڈھائی گھنٹے میں طے کرنیوالی ٹرین