سر درد عمومی طور پر دماغی یا جسمانی کمزوری کی علامت ہو سکتا ہے:حکیم محمد فرحان

Jul 16, 2025 | 17:30:PM
سر درد عمومی طور پر دماغی یا جسمانی کمزوری کی علامت ہو سکتا ہے:حکیم محمد فرحان
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک) مارننگ وِد فضا پروگرام میں معروف طبی ماہر حکیم محمد فرحان نے سورج نکلنے اور غروب ہونے کے بعد سر درد کی مختلف وجوہات اور ان کے مؤثر قدرتی علاج پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

حکیم فرحان کے مطابق سورج نکلنے کے بعد ہونے والا سر درد عمومی طور پر دماغی کمزوری، مائیگرین یا جسمانی کمزوری کی علامت ہو سکتا ہے, ایسے میں بادام کی گری نہایت مفید ہے جو نہ صرف دماغی طاقت بڑھاتی ہے بلکہ خون کی کمی کو بھی دور کرتی ہےاگر سر درد نزلہ و زکام کی وجہ سے ہو تو بادام، کاجو، پستہ اور اخروٹ جیسے خشک میوہ جات بہترین علاج ہیں, مربہ سیب اور آملہ کا استعمال بھی اس کیفیت میں فائدہ دیتا ہے۔

اس کے علاوہ چندن کی چھوٹی مقدار سر درد کو فوری آرام دے سکتی ہے,حکیم صاحب نے بتایا کہ بچوں کو چکر آنے کی سب سے بڑی وجہ صبح ناشتہ نہ کرنا ہے, اس کے لیے مناسب اور متوازن ناشتہ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرمی کی شدت سے اگر سر چکرائے تو دھنیا، کوزہ مشری اور زعفران کا استعمال بہترین نسخہ ہے جب کہ اگر معدے کی خرابی کے باعث سر درد لاحق ہو تو ہڑڑ اور آملہ کا استعمال مفید ہے۔نیند کی کمی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ آلو بخارہ اور املی اس مسئلے کے لیے بہترین اکسیر ہیں۔

 قبض کے باعث ہونے والے سر درد کے لیے اطریفل زمانی اور استخدوس نہایت مؤثر ہیں۔آخر میں حکیم فرحان نے ایک نہایت اہم بات کی کہ صبح کے وقت بادام اور مکھن کا استعمال بینائی کو کمزور نہیں ہونے دیتا اور دماغی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بم کی دھمکی ،بھارت میں 5 سکول خالی کرالئے گئے