گلوکارہ بیونسے کے گانے گاڑی سے چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا کی مشہور پاپ گلوکارہ بیونسے کے نئے اور ابھی تک ریلیز نہ ہونے والے گانے گاڑی سے چوری ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بیونسے کے کوریوگرافر کرسٹوفر گرانٹ نے ایک کرائے کی گاڑی میں اہم سامان رکھا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق 8 جولائی کو اٹلانٹا میں گاڑی کے اندر چوری کی اطلاع ملی۔
کرائے پر لی گئی جیپ واگونئیر گاڑی شہر کے کرگ اسٹریٹ پر ایک پارکنگ ڈیک میں کھڑی تھی۔
گاڑی سے بیونسے کے کوریوگرافر اور ایک بیک اپ ڈانسر ڈیانڈرے بلیو کے دو سوٹ کیس چرا لیے گئے۔
مزید پڑھیں:شادی سے قبل 100 سال تک سوچیں: علیزے سلطان
جن میں لیپ ٹاپس، ہارڈ ڈرائیوز، ریہرسل کی ویڈیوز، پرانے اور مستقبل کے پرفارمنس پلانز، اور وہ میوزک بھی شامل تھا جو ابھی دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا۔
متاثرہ افراد نے پولیس کو بتایا کہ ہارڈ ڈرائیوز میں ایسی فائلز موجود تھیں جو بیونسے کے کام سے متعلق نہایت اہم اور حساس نوعیت کی تھیں۔
کرسٹوفر گرانٹ نے یہ بھی بتایا کہ چوروں نے ان کے تقریباً 1,000 ڈالر کے کپڑے، ٹام فورڈ کے 500 ڈالر مالیت کے چشمے، اور 750 ڈالر کا ٹومی بیگ بھی چرا لیا۔