مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

Jul 16, 2023 | 15:09:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے مولانا اسجد محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔  صاحبزادہ اسجد محمود کا نکاح صاحبزادہ خلیل احمد نے پڑھایا۔  

تقریب میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان، مرکزی سیکریٹری جنرل جے یو آئی مولاناعبدالغفور حیدری شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع، سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، آغا محمود شاہ ایم این اے، مولانا صلاح الدین، اکرم خان درانی ، مولانا لطف الرحمان اور اسلم غوری، انجینئر ضیاء الرحمان، مولانا عبید الرحمان بھی شریک ہوئے 

مزید پڑھیں:  نواز شریف کو موقع دیا تو  وہ پورےملک کا نقشہ بدل دیں گے:وزیراعظم

گورنر کے پی حاجی غلام علی، نگران وزیر تعلیم صوبہ خیبر پختونخواہ رحمت سلام خٹک، منظور آفریدی اور دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔پارٹی رہنماؤں کی جانب سے جے یو آئی سربراہ کو مبارکباد اور نئے جوڑے کی زندگیوں میں خوشیوں اور برکتوں کی دعاء کی گئی۔