نواز شریف کو موقع دیا تو  وہ پورےملک کا نقشہ بدل دیں گے:وزیراعظم

Jul 16, 2023 | 14:37:PM
نواز شریف کو موقع دیا تو  وہ پورےملک کا نقشہ بدل دیں گے:وزیراعظم
کیپشن: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف (فائل فوٹو)
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگرنواز شریف کو موقع دیا تو  وہ اور  پوری ٹیم ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔

لاہور میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جس کو بھی  عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگرموقع دیا تو وعدہ ہے کہ وہ  پاکستان کو ترقی،خوشحالی کی طرف لےکرجائیں گے۔


گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  وزیر اعظم  شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ 4  سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے اسکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی،مالم جبہ،چینی اسکینڈل،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا، حقائق پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عوام جو فیصلہ دیا اسے قبول کریں گے،معیشت پر جرات مندانہ فیصلے کیے تو معاشی ترقی قدم چومےگی۔

ضرور پڑھیں :2018 کے تجربے نے معیشت اور  روایات کو تباہ کردیا:خواجہ محمد آصف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر  بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر مستحکم ہونے پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں، ڈالر کےمقابلے میں روپےکی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیا جا رہا ہے،عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کا پروگرام ہمارےلیےحلوہ نہیں چیلنج ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف  کا  مزید کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سازشوں کو دفن کردیا گیا، چند دن قبل پاکستان کے خلاف اسرائیل کا بیان آیا تھا، اللہ تعالیٰ نےتمام سازشوں کو نیست و نابود کردیا، ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔


انہوں نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے،وزیرخزانہ نےکل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے،معیشت جراتمندانہ فیصلےکیےتومعاشی ترقی قدم چومےگی،4سالہ دورمیں جوتباہی بربادی ہوئی اس کوسامنےرکھیں،اربوں کےاسکینڈل چارسالوں کےدوران ہوئے،انہی حقائق پرعوام نےفیصلہ کرناہے،عوام نےجوفیصلہ دیااس کوقبول کریں گے،ایک بھی سفارش پرکسی کولیپ ٹاپ ملاتوقوم سےمعافی مانگوں گا۔