بادل پھر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے خبر سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بارش کے سسٹم کی شدت اب بھی بر قرار ,کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل برس پڑے جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھوپ کیساتھ ساتھ بادل بھی چھائے ہوئے ہیں ،رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بھی بارش جبکہ نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، سخی حسن، منگھوپیر، نیوکراچی، بفرزون، شادمان ٹاؤن میں بھی بادل برسے، لاڑکانہ،میرپور خاص اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ابر کرم برسنے کا سلسلہ جاری ہے.
جمعہ کے روز کراچی کادرجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں بیس سے پچیس کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلتی رہیں،کراچی میں آج رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش کے سسٹم میں اب بھی شدت برقرار ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،ملتان میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرو بس میں لڑکا اور لڑکی لڑ پڑے، تھپڑ رسید ، ویڈیو وائرل ہو گئی