مہنگائی بڑھ گئی۔۔حکومت کا اعتراف

Jul 16, 2021 | 22:27:PM
 مہنگائی بڑھ گئی۔۔حکومت کا اعتراف

 (24نیوز)ہفتہ وار بنیادوں پر ملک بھر میں مہنگائی مزید 0.41 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 7 سستی ہوئیں، ٹماٹر، ،پیاز ،چینی ،لہسن ،آلو ،انڈے، چاول، آٹا، دوددھ،دہی او رایل پی جی گیس مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 5 روپے 8 پیسے، پیاز 2 روپے 92 پیسے فی کلومہنگے ہوئے، پانچ کلو خوردنی تیل کی قیمت 61 روپے 34 پیسے بڑھی، ملک میں خوردنی تیل کی قیمت 1637 روپے 57 پیسے ہوگئی ہے۔ لہسن 5 روپے 95 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق چینی 3 روپے 4 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی قیمت اوسط 103 روپے 69 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی، خوردنی گھی 20 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگاہوا، ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 102 روپے 67 پیسے مہنگاہوا، انڈے 2 روپے 88 پیسے فی درجن، آٹے کا تھیلا 5 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔ 

 یہ بھی پڑھیں۔ پٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی بھی مہنگی کرنے کا فیصلہ۔ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ

ایک ہفتے میں مٹن 3 روپے 80 پیسے فی کلو، بیف 4 روپے 24 پیسے مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلا 7 روپے 27 پیسے سستا ہوا، زندہ مرغی فی کلو مرغی 6 روپے 66 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ، دال ماش، دال چنا اور دال مسور کی قیمت بھی کم ہوئی، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 یہ بھی پڑھیں۔وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس۔۔ آٹا ،چینی اور گھی مہنگا کر دیا گیا