پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

Jul 16, 2021 | 15:37:PM
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری  کی مقبول ترین اداکارہ سلطانہ ظفر  66 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئی ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق سلطانہ ظفر  تنہائیاں، عروسہ ، آخری چٹان جیسے قابلِ ذکر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل حق مہر، روبرو، ضد، وہ دوبارہ جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔اداکارہ  شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ’ارملا اسٹوڈیوز‘ نام کی بوتیک چلاتی تھیں۔

 ڈرامہ سیریل ’عروسہ‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے والی شمع جنیجو نے اپنے ٹوئٹ میں سابقہ اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ سُلطانہ آنٹی نے میرے ساتھ عُروسہ میں کام کیا تھا، اور میری شادی پر بھی آئی تھیں، اُن کے ساتھ بہت ساری خوشگوار یادیں ہیں ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:    جینان حسین ڈیپریشن کا شکار کیوں ہوئیں !!!اہم انکشاف کر دیا