بشریٰ انصاری نے ایسا کیا کہہ دیا کہ اداکار جاوید شیخ زیادہ شدید جوابی حملہ کرنے پرمجبورہوگئے

Jan 16, 2026 | 19:55:PM
 بشریٰ انصاری نے ایسا کیا کہہ دیا کہ اداکار جاوید شیخ زیادہ شدید جوابی حملہ کرنے پرمجبورہوگئے
کیپشن: اداکار جاوید شیخ، زینت منگی، مومل شیخ اور شہزاد شیخ کی ایک فوٹو۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کم ہی گوسِپ کا موضوع بننے والے فنکار کو بشریٰ انصاری نے سیدھااور سخت جواب دینے پر مجبور کر ڈالا۔

بشریٰ انصاری جو میڈیا میں توجہ حاصل کرنے کے لئے کبھی بھی کچھ بھی کہہ دینے کا فن جانتی ہیں، ایک تقریب میں اداکار جاوید شیخ کے متعلق ایسا کہہ بیٹھیں کہ انہیں لینے کے دینے پڑ گئے۔ جاوید شیخ نے ان کا بظاہر "مذاق " سنجیدگی سے لیا اور اس کا بہت سنجیدگی سے جواب دے دیا، یہ جواب  بشریٰ انصاری کے نام نہاد مذاق پر جاوید شیخ کے کرارے جواب کی حیثیت سے سوشل میڈیا پر وائئرل ہو گیا۔

پاکستان کے  کنٹروورسی سے عموماً دور رہنے والے اداکار جاوید شیخ کو ایک پریس ایونٹ کے دوران اس وقت خفت کا سامنا کرنا پرا جب کافی زیادہ سینئیر  ہو چکی اداکارہ بشریٰ انصاری ک نے ان کے متعلق بچگانہ انداز سے ایسی بات کہہ دی جو جاوید شیخ کو ناگوار گزری۔ اس پر جاوید شیخ کا ردِعمل سخت رہا۔

میڈیا میںسامنے آنے والی تفصیل کے مطابق اس پریس ایونٹ میں روبینہ اشرف، اور شبیر جان، سینئر فنکار بہروز سبزواری،  اور متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران، بشریٰ انصاری نے  ایسا پھکڑ  تبصرہ کیا جسے لوگوں نے جاوید شیخ کی طلاق کی طرف اشارہ سمجھا۔

 بشریٰ انصاری نے کہا، میں جاوید شیخ کے ہاں گئی، لیکن انہوں نے مجھے کھانا بھی نہیں دیا۔ ان کا گھر میری آنکھوں کے سامنے بنا اور ٹوٹ گیا، یہ میری وجہ سے نہیں، لیکن میرے سامنے ہوا۔

 یہ بے سروپا پھکڑ مذاق جاوید شیخ کو برا لگا، دوسری حاضرین نے بھی اسے محسوس کیا، جاوید شیخ کچھ دیر خاموش رہے، پھر انہوں نے واضح غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ نے میری ٹوٹی ہوئی شادی کو مذاق کے طور پر لیا، لیکن ٹوٹا ہوا گھر کبھی مذاق کا موضوع نہیں ہو سکتا۔ میں نے کبھی ان کے ٹوٹے ہوئے گھر یا ان کی شادی کے اختتام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اگلی بار جب میری زندگی پر مذاق کرنا ہو تو اپنی ناکام شادی کا ذکر کریں، کیونکہ آپ کی شادی بھی کامیاب نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے: مالی سال کے پہلے پانچ ماہ: معیشت کو پر لگ گئے، معاشی سرگرمی میں اضافہ

یہ واقعہ فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں زیادہ تر صارفین نے جاوید شیخ کے حق میں مؤقف اختیار کیا اور بشریٰ انصاری کے تبصرے پر تنقید کی، اسے غیر ضروری اور حساسیت سے خالی قرار دیا۔

اداکار جاوید شیخ  کے طویل کیرئیر کے دوران ان کو میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے کے لئے کنٹروورشل باتیں کرتے نہیں پایا گیا۔، ان کے سکینڈل بھی نہیں بنے۔  ان کی دو شادیاں ہوئیں لیکن یہ بہت ہی پرانی بات ہے جس کا اب کسی محفل میں ذکر کرنا عجیب ہے۔

جاوید شیخ کی ناکام شادیاں

اداکار جاوید شیخ کی پہلی شادی  اداکارہ زینت منگی سے ہوئی تھی۔ یہ شادی تقریباً تین سال تک رہی جس کے بعد ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے، شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں۔
زینت منگی سے الگ ہونے کے کچھ عرصہ بعد جاوید شیخ نے مشہور گلوکارہ، اداکارہ سلمیٰ آغا سے شادی کی۔ کچھ ذرائع کے مطابق یہ شادی 1981 میں ہوئی اور 1987 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ جبکہ جاوید شیخ نے اپنے انٹرویوز میں بتایا ہے کہ یہ شادی بھی صرف تین سال ہی چل سکی تھی۔ سلمیٰ آغا نے اپنے ایکٹنگ اور گانے کے کیرئیر کا آغاز انڈیا کی بمبئی انڈسٹری سے کیا تھا اور وہ  انڈیا سے پاکستان شفٹ ہوئی تھیں۔ پاکستان یفلم اندسٹری مین ان کے مختصر کیرئیر کے دوران  ان کی  جاوید شیخ سے دوستی شادی پر منتج ہوئی۔ یہ شادی گئے وقتوں میں ایک مشہور واقعہ رہی۔

جاوید شیخ کا اداکارہ نیلی کے ساتھ رومانس بھی کچھ عرصہ تک میڈیا میں تبصروں کا موضوع رہا۔ 

  1987 سے اب تک جاوید شیخ سنگل ہیں۔  ان کے بیٹے  اداکار شہزاد شیخ نے  ایک  پوڈ کاسٹ ا انٹرویو میں بتایا تھا کہ زینت منگی سے طلاق ہونے کے باوجود ان کے والد  جاوید شیخ،  زینت منگی اور دونوں بچے یعنی وہ اور ان کی بہن اداکارہ مومل شیخ ایک ہی گھر میں  اکٹھے رہتے ہیں۔ 
جاوید شیخ نے حالیہ برسوں میں زینت منگی کو طلاق دینے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیئے: ٹریفک وارڈنز پر جرمانہ کرنے پر سی ٹی او کو نوٹس جاری
 
 
 
 

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: