صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے پارلیمانی لیڈر سید علی گیلانی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب و پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی گیلانی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے، علی حیدر گیلانی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے ہمارے دیرینہ تعلقات اور احترام کا رشتہ موجود ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے جلد حاضر ہوں گے۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین ہمیشہ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود رہا ہے، دونوں سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے استحکام کے لئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے دیرینہ مراسم قائم ہیں۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کا منتظر ہوں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی فضائیہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا