عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم رہی۔
ملک میں24قراط فی تولہ سونے کے دام 4لاکھ 82ہزار462 روپے جب کہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپےپر برقرار ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھائو بھی 3لاکھ79ہزار 177روپے پر مستحکم رہے۔
جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت4601ڈالر فی اونس مستحکم رہی ۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے 159 ارکان کی رکنیت معطل، پارلیمنٹ میں داخلہ بند
واضح رہے مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 3172 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے کا ہو گیاتھاجبکہ عالمی بازار میں سونا 47 ڈالر کمی کے بعد 4601 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔