حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی،عوام ریلیف سے محروم

Jan 16, 2026 | 10:14:AM
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی،عوام ریلیف سے محروم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی جس کے بعد عوام ریلیف سے محروم ہوگئے۔

حکومت نے 4 روپے 65 پیسے اضافے سے  پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کردی۔

اس کے علاوہ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈیزل پر لیوی 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے کی گئی ے جب کہ لیوی برقرار رہتی تو پیٹرول ساڑھے 4 روپے فی لیٹرسستا ہوسکتا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے پریشان کن خبر،20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہےگی۔