روہت شرما سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والی لسٹ میں دوسرے نمبر پر آ گئے

Jan 16, 2024 | 21:05:PM
روہت شرما سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والی لسٹ میں دوسرے نمبر پر آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما  شرمناک ریکارڈ سے صرف ایک قدم دوری پر ہیں ۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما  نے ٹی 20 کرکٹ میں صفر پر آؤٹ  ہونے کی  روایت نہ چھوڑی افغانستان کے خلاف میچ میں 14 ماہ بعد واپسی کرنے والے بھارتی سورما صفر پر آؤٹ ہوئے اور ایسا وہ ایک دو بار نہیں بلکہ 12 بار  کر چکے ہیں اسی لیے وہ سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ  ہونے کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکے ہیں اور شرمناک ریکارڈ صرف ان سے ایک قدم دوری پر ہے ۔

روہت شرما نے 14 ماہ بعد ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کی ہے لیکن بھارتی کرکٹر اپنی پر فارمنس سے افغانستان کے خلاف سیریز یادگار بنانے میں پیچھے رہ گئے، ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں کوئی رن نہیں بنایا، جبکہ دوسرے میچ میں بھی وہ پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے تھے، اس کے بعد روہت شرما ٹی 20 میں شرمناک ریکارڈ حاصل کرنے سے محض ایک قدم ہی دور ہیں۔

کرکٹراس وقت صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، امکان ہے کہ اگر افغانستان کے خلاف تیسرے میچ میں بھی بھارتی بلے بازرن بنائے بغیر پویلین لوٹے تو وہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے ہمراہ 13 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن جائیں گے، بھارتی کرکٹر روہت شرما ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک 12 مرتبہ صفر پر اپنی وکٹ گنوا ہوچکے ہیں۔