عباس آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

Jan 16, 2024 | 10:56:AM
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے اسکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔ اگلے 2 میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  واٹس ایپ کا ڈیٹا کمپیوٹر یا آئی کلاؤڈ کے بغیر آئی فون میں منتقل کرنے کا آسان طریقہ جانیئے

عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 3 اور دوسرے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے پہلے 2 میچز جیت لیے ہیں جبکہ تیسرا میچ کل شیڈول ہے۔