ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

Jan 16, 2024 | 10:20:AM
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ  شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

شہر لاہور میں خشک سردی کی شدت برقرار، رواں ہفتے موسم مزید خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ خشک سردی کے باعث موسمی امراض میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔   شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 162ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس قونصلیٹ 342،ڈی ایچ اے میں شرح260ریکارڈ، کینٹ پولو گراؤنڈ168،ایچی سن کالج میں شرح 162ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کی سب سے کم عمر مصنفہ ، 3 سالہ بچی نے تاریخ رقم کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ہے ، اسلام آباد ، مری ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

دوسری جانب پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں۔