گوجرانوالہ, موٹرسائیکل کی چابی مانگنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کر دیا

Jan 16, 2023 | 19:02:PM
گوجرانوالہ, موٹرسائیکل کی چابی مانگنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کر دیا
کیپشن: مقتول کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گوجرانوالہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موٹر سائیکل کی چابی  مانگنےپر فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے۔ 

گوجرانوالہ کے علاقے بھٹی بھنگو میں موٹرسائیکل کی چابی مانگنے پر 2 بھائیوں میں جھگڑا ہوا،  جس پر تعیش میں آکر چھوٹے بھائی نے گھر پر ہی بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،پولیس کے مطابق لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو چکا ہے جبکہ پولیس نے  شواہد اکٹھے کر کے تفتیش  شروع کر دی ہے۔

قتل کا افسوسناک واقع تھانہ صدر کے علاقے بھٹی بھنگو میں پیش آیا ہے، جہاں  مقتول نے اپنے چھوٹے بھائی سے بازار جانے کیلئے موٹرسائیکل کی چابی مانگی تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا گیا اور اسی دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ناصر کھوسہ کا عبوری وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار