براڈ شیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آئی : مریم نواز 

Jan 16, 2021 | 12:37:PM
 براڈ شیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آئی : مریم نواز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے عدالت میں ملاقات کی اور پی ڈی ایم سے متعلق مشاورت کی۔مریم نواز نے کہا کہ19 جنوری کوالیکشن کمیشن کےسامنےبھرپوراحتجاج ہوگا۔ براڈشیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آئی ہے.

 تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی فیملی منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے. ایک دن یہ تمام کیسز ختم ہوں گے اور ہم سرخرو ہوں گے. ضمنی انتخابات جیتیں گے اور مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے. 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا۔ 
مریم نواز نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے. مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ انکے گلے پڑ گیا. یہ اتنے کرپٹ اور چور ہیں براڈ شیٹ سے بھی پیسے مانگے اب یہ خود پھنس گئے ہیں. قومی خزانہ بھی برباد کیا ملا بھی کچھ نہیں۔