کورونا بڑھ گیا۔۔پشاور میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ  

Jan 16, 2021 | 11:47:AM
 کورونا بڑھ گیا۔۔پشاور میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے سدباب کے لئے شہر کے 5 مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر شہر کے مختلف 5 علاقوں حیات آباد کے فیز 3 اور فیز 4 کے مختلف سیکٹرز، سرکلر روڈ سے متصل یکہ توت و مچنی روڈ سے متصل ورسک روڈ جبکہ خوشحال ٹاؤن کوہاٹ روڈ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔