کورونا موت بانٹنے میں مگن۔۔مزید45افراد جاں بحق

Jan 16, 2021 | 09:26:AM
کورونا موت بانٹنے میں مگن۔۔مزید45افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 48 ہزار 488، سندھ میں 2 لاکھ 33 ہزار 396، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 996، بلوچستان میں 18 ہزار 537، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 888 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 583 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 73 لاکھ 26 ہزار 431 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 422 نئے ٹیسٹ کئے گئے اب تک 4 لاکھ 72 ہزار 99 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 334 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں 4 ہزار 387، سندھ میں 3 ہزار 769، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 773، اسلام آباد میں 450، بلوچستان میں 190، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 238 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔