پاکستانی کمپنی کی بڑی کامیابی، 50 بیرل تیل کے کنویں سےیومیہ 750 بیرل تیل حاصل ہونےلگا

Feb 16, 2026 | 14:54:PM
پاکستانی کمپنی کی بڑی کامیابی، 50 بیرل تیل کے کنویں سےیومیہ 750 بیرل تیل حاصل ہونےلگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) توانائی شعبے سے بڑی خبر، تیل نکالنے کی جدید ٹیکنالوجی سے پاکستانی کمپنی کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

 یومیہ 50 بیرل تیل کی پیداوارکے حامل کنوئیں سے یومیہ 750 بیرل تیل حاصل ہونے لگا۔

 چکوال میں تیل ذخائرکی پیداوار پر او جی ڈی سی ایل کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کر دیا ہے۔

 جس کے مطابق تیل نکالنے کے مختلف مراحل پر مخصوص کیمیکل کی شمولیت سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی خط کے مطابق کنوئیں پر جدید ای ایس پی سسٹم کی تنصیب سے پیداوار میں بڑا اضافہ ہوا۔

 کال تھری کنوئیں سے یومیہ تیل کا بہاؤ پہلے تقریباً 50 بیرل تھا جبکہ کنوئیں پر ورک اوور کے بعد یومیہ پیداوار بڑھ کر 750 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

علاوہ ازیں کمپنی کا کہنا ہے کہ کنوئیں سے تیل کی یومیہ پیداوار میں 700 بیرل کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کیلئے”مریم کو بتائیں“پروگرام کا آغاز