اسلام آباد: پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا 

Feb 16, 2026 | 11:43:AM
اسلام آباد: پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکینِ پارلیمنٹ نے خیبر پختون خوا ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا۔

پارلیمنٹ لاجز میں بھی پی ٹی آئی کے ممبرانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی جانب سے دھرنا ختم کر دیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈا پور کے پی ہاؤس دھرنے کی جگہ سے واپس چلے گئے جبکہ خیبر پختون خوا ہاؤس کے باہر سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے رکھنے والے صارفین کو بڑا جھٹکا

ادھر پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن ارکانِ اسمبلی کا دھرنا جاری ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے دھرنے میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہیں۔