بھارتی بینک آفیسر نے صارفین کا کروڑوں کا سونا جوئے میں اُڑا دیا 

Feb 16, 2026 | 10:25:AM
بھارتی بینک آفیسر نے صارفین کا کروڑوں کا سونا جوئے میں اُڑا دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی شہر بنگلورو میں ایک بینک کے ڈپٹی منیجر کو صارفین کے سونے میں خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے 2,780 گرام سونا، جس کی مالیت تقریباً 3.5 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے، صارفین کی اجازت کے بغیر بینک کے لاکروں سے نکال کر ایک فنانس کمپنی کے پاس رکھوایا ہوا تھا۔

یہ معاملہ 5 فروری کو اس وقت سامنے آیا جب بینک کے چیف منیجر نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ 

تفتیش کے دوران ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے حاصل کی گئی رقم آن لائن بیٹنگ میں خرچ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ :اہم کھلاڑی اچانک  ٹورنامنٹ چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم سے اب تک تقریباً 700 گرام سونا برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ باقی سونا واپس لینے کی کوشش جاری ہے۔

بینک کے حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فنانس کمپنیوں کی جانب سے مطلوبہ تعاون نہیں مل رہا جس پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔