گرج چمک کیساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Feb 16, 2025 | 19:26:PM
 گرج چمک کیساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

 آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھو ہار ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

 سوموار کے روز موسم کی صورتحال بارے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے تاہم چترال،دیر ، سوات ، کوہستان، بٹگرام اورگردونواح میں گر ج چمک اور ہلکی بارش ،ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

 پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کی توقع ہے،بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے تا ہم کوئٹہ ، زیارت، قلا ت، خضدار، قلعہ عبداللہ، چمن ،پشین، چا غی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہےجبکہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

 علاوہ ازیں،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش،ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
 دوسری جانب  کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08،کالام ، گوپس منفی 04،بگروٹ منفی 03اور  سکردو میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے