پی ایس ایل سیزن 9 کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کل سے آغاز ہوگا

Feb 16, 2024 | 23:56:PM
پی ایس ایل سیزن 9 کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کل سے آغاز ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل سیزن 9 کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کل سے آغاز ہوگا.

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیز ن 9 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیین لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گے، تاریخی قذافی سٹیڈیم میں سٹیج سج گیا، تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی، ہفتے کی شام ساڑھے چھ بجے میوزک،لیزر شو اور آتش بازی کے تڑکے کے ساتھ میگا ایونٹ کا  آغاز ہوگا، راک سٹار گلوکار علی ظفر ، آئمہ بیگ اور دیگر فنکار سروں کا جادو جگا کر ماحول کو گرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ اور ان کے بھائی ایک ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں، شادان خان

دوسری جانب دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام  آباد یونائٹڈ نے نیٹ پریکٹس کی، ایل سی سی اے گراؤنڈ کی مصنوعی روشنیوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی، دونوں ٹیموں کے بیٹرز اور بولرز نے خوب جم کے پسینہ بہایا، دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے خوب پاور ہٹنگ بھی کی۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز اور اور شاداب خان اسلام آباد کی قیادت کریں گے۔