اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

Feb 16, 2024 | 16:02:PM
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکارہ جیسی گل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹٓگرام پر اپنی آنے والی نئی پنجابی فم کا پوسٹر جاری کیا جس میں اُنہوں نے اپنی فلم کے نام سے آگاہ کیا، فلم کا نام ’’ حال کی اے‘‘ ہے۔

 اس فلم کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے جبکہ طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

اس فم ’’ حال کی اے‘‘ میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کے علاوہ پاکستانی پنجابی کامیڈی اور اداکار ہنی البیلا بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نشابانو، سمیر ماہی اور کرم جیت انمول بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کپل شرما کی نادر علی کو فون کال، ساتھ کام کرنے کی خواہش کردی

یاد رہے کہ اداکارہ کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل کی یہ فلم نومبر2024 میں ریلیز کی جائے گی تاہم ابھی تک فلم کی کہانی سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ اگست 2023 میں اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ بھارتی گانے میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔