کپل شرما کی نادر علی کو فون کال، ساتھ کام کرنے کی خواہش کردی

Feb 16, 2024 | 08:44:AM
 بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی کی تعریف کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی کو فون کال کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

معروف پاکستانی یوٹیوبر نادر علی نے بھارتی کامیڈین کی جانب سے موصول ہونے والی کال اور گفتگو کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ کپل بھائی جلد لاہور آرہے ہیں۔

کال کے آغاز پر کپل شرما کا نادر علی سے حال چال پوچھ کر اُن کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں آپ کو اتنا پسند کرتا ہوں اور ابھی آپ کا شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا بولتے اور شو کو لے کر چلتے ہیں‘۔ کپل شرما کا نادر علی کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ ہم کبھی ساتھ میں ایک شو کریں اور وہ دبئی میں ہوگا‘۔

بھارتی کامیڈین نے بتایا کہ میرا تعلق امرتسر سے ہے اور میرا خیال ہے کہ آپ کا تعلق بھی لاہور سے ہے، میرے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے تھا، چھوٹے تاؤ، بڑا تاؤ اور پھوپھو سب لاہور سے تھے جبکہ والد 1915 میں امرتسر میں پیدا ہوئے‘۔

اُن کا  کہنا تھا  کہ ’میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں، کسی دن ہم دبئی میں ملتے ہیں‘۔ اس پر نادر علی نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’لازمی کپل بھائی، یہ تو کوئی کہنے کی بات ہی نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں:  کراچی: سلینڈر پھٹنے سے 3 خواتین جھلس کر شدید زخمی  

بھارتی کامیڈٰین کا مزید کہنا تھا کہ ’برادر ہم نے کچھ اچھی چیزیں بنائی ہیں اور میری خواہش ہے کہ آپ بھی اُس میں حصہ لو اور مجھے بتاؤ، میں دبئی جب بھی آتا ہوں آپ کو کال کروں گا پھر ہم مل کر ساری چیزیں طے کرلیں گے‘۔

واضح رہے کہ دی کپل شرما شو سمیت بھارت کے دیگر مزاحیہ پروگراموں میں پہلے بھی نامور پاکستانی کامیڈین شرکت کرچکے ہیں۔