کراچی: سلینڈر پھٹنے سے 3 خواتین جھلس کر شدید زخمی  

Feb 16, 2024 | 08:26:AM
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک گھر میں سلینڈر پھٹنے سے 3 خواتین جھلس  کر شدید زخمی ہوگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک گھر میں سلینڈر پھٹنے سے 3 خواتین جھلس  کر شدید زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے  اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں گھر پیش آیا جہاں اچانک گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر میں موجود 3 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ 

زخمیوں کی شناخت حناء 38 سالہ، سونیا 25 سالہ، انیسہ 20 سالہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والی خواتین کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔؎