بھارتی اداکارہ نے مسلمان سماجی کارکن سے شادی کرلی 

Feb 16, 2023 | 21:33:PM
بھارتی اداکارہ نے مسلمان سماجی کارکن سے شادی کرلی 
کیپشن: اداکارہ سوارابھاسکر اور ضرار احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کہتے ہیں ”جوڑے آسمان پر بنتے ہیں“کے مصداق بھارتی اداکارہ نے مسلمان سماجی کارکن سے شادی کرلی ۔
اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے سماجی و سیاسی کارکن فہد ضرار احمد سے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے،اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا 'کبھی کبھی آپ دور دور تک کسی ایسی چیز کی تلاش کرتے ہیں جو آپ کے بالکل قریب ہو۔ ہم محبت کی تلاش میں تھے، لیکن ہمیں پہلے دوستی ملی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو پایا، فہد ضرار احمد، آپ کو میرے دل میں خوش آمدید ، اگرچہ یہ افراتفری سے بھرا ہے لیکن یہ آپ کا ہے۔ ' اپنی اہلیہ کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے فہد ضرار نے کہا ’ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ افراتفری اتنی خوبصورت ہوگی۔‘

یہ بھی پڑھیں: 15 دن سسرال میں رہ کر آیا ہوں، گھبرانے والا نہیں،شیخ رشید کا رہائی کے بعد پہلا بیان
چونتیس سالہ اداکارہ نے ان تصاویر اور ویڈیو کلپس کا ایک مونٹاج شیئر کیا جس میں ان کی محبت کی اس کہانی کو بیان کیا گیا ہے جو دہلی میں شہریت مخالف قانون کے مظاہروں کے پس منظر میں چل رہی تھی۔ فہد ضرار سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ کے صدر ہیں۔
دونوں کی ملاقات سٹیزن شپ ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف جنوری 2020 میں ایک احتجاج کے دوران ہوئی تھی، جس پر بڑے پیمانے پر ایک امتیازی قانون کے طور پر تنقید کی گئی تھی۔ یہ قانون ہندوستان آنے والے غیر مسلم تارکین وطن کو تیزی سے شہریت دینے کی کوشش کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر سے مہنگا، قیمت جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے