شوکت ترین پر غداری کا مقدمہ: اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

Feb 16, 2023 | 14:46:PM
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پر غداری کے مقدمے میں بڑی پیشرفت، ایف آئی اے نے مقدمے کے مرکزی ملزم شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی
کیپشن: سابق وزی خزانہ شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پر غداری کے مقدمے میں بڑی پیشرفت، ایف آئی اے نے مقدمے کے مرکزی ملزم شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی، اشتہاری قرار دینے کے بعد ایف آئی اے گرفتاری کے لئے اقدامات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ملزم شوکت ترین کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے مدد لی جائے گی۔ شوکت ترین کی لیک آڈیو پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔