ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے مہنگا

Feb 16, 2023 | 12:30:PM
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک اور مہنگائی عوام پر گرا دی ، ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک اور مہنگائی عوام پر  گرا دی ، ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ  کر دیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوکر  266روپے 21 پیسے کر دی گئی ہے، جس کے بعد گیس عوام کی پہنچ سے بہت دور 266 روپے فی کلو فروخت ہو گی۔  

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے جبکہ ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141روپے 29 پیسے کر دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح کا 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہوا۔ 

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔