ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7 کے گروپ مرحلے میں کراچی کنگزنے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیاتھا،175 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 3 وکٹ پر پورا کرلیا،کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے ،شان مسعود 45 اور ٹم ڈیوڈ نے 13 رنز بنائے ۔
میچ سے قبل کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، وہ آج کے میچ کو اچھی طرح ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ انہوں نے کسی بھی میچ کو آسان نہیں لیا ، ان کیلئے ہر میچ ہی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی قرار، عدالت کا ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا حکم