پٹرول مہنگا ہو گیا تو کیا ہوا؟ کم استعمال کریں۔شبلی فراز کی انوکھی منطق

Feb 16, 2022 | 15:50:PM
پٹرول مہنگا ہو گیا تو کیا ہوا؟ کم استعمال کریں۔شبلی فراز کی انوکھی منطق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے عوام کو  عجیب مشورہ دے ڈالا  ،ان کا کہنا ہے کہ اگرپٹرول مہنگا ہو گیاتوعوام کو چاہیئے پٹرول کم استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نےکہا ہے کہ حکومت کس کس چیزکوسبسڈائزکرے، حکومت کی ترجیح کھانےپینےکی چیزوں پرسبسڈی ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت اس میں کوئی ٹیکس نہیں ڈال رہی.

 شبلی فراز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قیمت بڑھ گئی ہےتوعوام کو چاہیئے پٹرول کم استعمال کریں، جب مشکل وقت آتا ہے تو زندگی پہلے جیسی نہیں گزار سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:    پٹرول کی قیمت میں اضافے کیساتھ کرایوں میں کتنا اضافہ؟

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت سائنس کی کوشش ہےبجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہوگی توآئل کی امپورٹ کم ہوگی، کورونا اور مہنگائی عالمی ہے، حکومت نےٹیکس نہیں لگایا، مشکل وقت میں آدمی اپنےآپ کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

گذشتہ روز حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پٹرول بارہ روپے تین پیسے مہنگا ہوگیا اور ایک لیٹر پٹرول کی قیمت ایک سو انسٹھ روپے چھیاسی پیسے ہو گئی۔ڈیزل کی قیمت میں نو روپے تریپن پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ، نئی قیمت ایک سو چون روپے پندرہ پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:     ورزش کی عادت۔ کووڈ 19سے تحفظ فراہم کرتی ہے