سینئر اداکار اشرف خان ڈینگی بخار میں مبتلا، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)سینئر اداکار اشرف خان ڈینگی بخار کے باعث ہسپتال منتقل، ڈاکٹرز نے اشرف خان کو ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔
سینئر اداکار اشرف خان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، سینئر اداکار اشرف خان پاکستان کے معروف کامیڈین اور ٹی وی اداکار ہیں، جو 1960 کی دہائی سے ریڈیو، اسٹیج اور ٹیلی ویژن پر کام کر رہے ہیں۔
وہ خاص طور پر پی ٹی وی کے مشہور پروگرام ففٹی ففٹی (1978–1984) میں اپنے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے جہاں وہ اسماعیل تارا، زیبا شہناز اور مجید جہانگیر جیسے اداکاروں کے ساتھ نظر آئے۔
ان کا کیریئر لاہور سے شروع ہوا جہاں وہ بچپن میں ریڈیو پاکستان پر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے تھے بعد میں وہ کراچی منتقل ہوئے اور ڈراموں جیسے انکل عرفی، جنجال پورہ، ڈگ ڈگی، ڈبل سواری اور غرور میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں :انڈر 19 ایشیاءکپ:پاکستان، یو اے ای کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا