کوئٹہ، کسٹمز انفورسمنٹ نے1 ارب38 کروڑروپے کی منشیات، گاڑیاں اور سامان ضبط کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے دو بڑی کارروائیوں میں ایک ارب38 کروڑروپے مالیت کی منشیات، اسمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط کرلیں۔
ایف بی آر کےمطابق ضبط شدہ سامان میں 22.14 کلوگرام منشیات، سگریٹ، چھالیہ، انڈین ادویات، چائنہ نمک، آٹو پارٹس، ایک گاڑی اور تین ہینو ٹرک شامل ہیں۔ کلکٹریٹ کے عملے نے زیارت کراس پر پنجاب اور خیبر پختونخوا منتقل کیےجانے والے تین کنٹینرز کو روکا ۔ایک اور کارروائی میں کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے عملے نے زیارت کراس پولیس کی مدد سے ایک گاڑی سے منشیات برآمد کر لیں۔منشیات گاڑی کے نچلے حصے میں اسپیئر وہیل کے اندر چھپائی گئی تھیں۔
ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں برآمد کردہ منشیات کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب23 کروڑ روپے ہے۔ضبط کی گئی تمام منشیات، سامان اور گاڑیاں تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ اور جذباتی کارکن آمنے سامنے، کس کی تسلی ہوئی