باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ،اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

Dec 16, 2025 | 15:06:PM
باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ،اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی میں شرپسندوں نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تنگی کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا، شرپسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ پر اظہار افسوس کیا اور شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے تخریب کاروں کی جلد از جلد شناخت اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے انسداد پولیو کی اہم خدمت سر انجام دینے والوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے تک انسداد پولیو مہم پوری تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔