پشاور یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

Dec 16, 2025 | 14:49:PM
پشاور یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 22 دسمبر سے 3جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، یونیورسٹی آف پشاور 3 جنوری تک بند رہے گی تاہم امتحانات اور ٹیسٹس کا شیڈول برقرار رہے گا۔

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ سکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

بلوچستان کے سرد علاقوں میں اسکول 16 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک بند رہیں گے، جبکہ گرم علاقوں میں تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں صرف کام نہیں بلکہ معجزات ہورہے ہیں:عظمیٰ بخاری

سندھ میں کالجوں کے لیے مختصر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، اور وہ 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک بند رہیں گے۔