برُی خبر :حکومت کا سولر صارفین کیلئے بڑا فیصلہ

Dec 16, 2025 | 14:00:PM
برُی خبر :حکومت کا سولر صارفین کیلئے بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)ملک بھرمیں سولرصارفین کیلئےبری خبرسامنےآ گئی، وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کوختم کرنےکاحتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی بجائے "نیٹ بلنگ" فارمولانافذالعمل کرنےکاپلان تیار کیا گیا ہے۔

 نیپرانےنیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کےخاتمےکیلئےباضابطہ طورپرورکنگ شروع کردی۔

نیٹ بلنگ فارمولاکےتحت صارفین کاامپورٹ شدہ یونٹس پرقومی ٹیرف نافذہو گا۔

مزید پڑھیں:200روپے والے پرائز بانڈز رکھنےوالے خوش نصیب لکھ پتی بن گئے

 سولرسسٹم سےایکسپورٹ ہونیوالےیونٹس پر27روپےفی یونٹ ریٹ لگایاجائیگا۔

 امپورٹ اورایکسپورٹ ہونیوالےیونٹس میں بجلی کی قیمت کاتعین کیاجائےگا۔

 قومی ٹیرف کی بنیادپربننےوالےبل کوایکسپورٹ شدہ یونٹس کےبل سےمنفی کیا جائیگا۔

اضافی بل کی صورت میں صارفین کو ادائیگی کرنا لازمی قرار دیدی جائےگی۔

 اسوقت نیٹ میٹرنگ سےصارفین کوبلوں میں اربوں روپےکاریلیف دیاجارہاہے۔

وفاقی حکومت کی نئی پالیسی صرف نئےکنٹریکٹ کرنیوالےصارفین پرلاگوہو گی۔

 7سالہ کنٹریکٹ ایکسپائر ہونے پر دوبارہ کنٹریکٹ نئی پالیسی پر ہو گا۔