انڈین اداکارہ نے پہلگام حملہ بھارت کی سازش قرار دے دیا

Dec 16, 2025 | 11:49:AM
انڈین اداکارہ نے پہلگام حملہ بھارت کی سازش قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشہور ٹی وی سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

ان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گئی ہے جس میں اداکارہ نے بھارتی حکومت اور سپریم کورٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے پہلگام حملے کو مبینہ طور پر ایک ’سازش‘ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:ہالی وڈ ڈائریکٹر اور اہلیہ کا قتل، بیٹا گرفتار

اداکارہ نے ویڈیو میں پہلگام حملے کے دوران سکیورٹی میں مبینہ کوتاہی پر بھی شدید ردِعمل دیا، انہوں نے اس واقعے کو ایک منظم سازش قرار دیتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ دہلی میں سڑک کے کتوں کی حمایت میں احتجاج کرنے والوں کے لیے جتنی سکیورٹی لگائی گئی ہے اگر اتنی ہی سکیورٹی وہاں لگا دی جاتی جہاں لوگوں سے نام پوچھ کر قتل کیا گیا تو وہ اس طرح نہ مارے جاتے، یا پھر کیا یہ بھی کسی سازش کا حصہ ہے؟ جواب دیجیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے کندھے پر بندوق رکھ کر شکار کیا جا رہا ہے، ہمیں بتائیے حکومت کس کے ساتھ کاروبار کر رہی ہے؟