مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ، بعض شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد ونواح میں موسم سرد رہے گا جبکہ لاہور،سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ اور گجرات میں اسموگ کا امکان ہے، اس کے علاوہ جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر ، اوکاڑہ ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، خانپور، کوٹ ادو، بہاولپور ، سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور،لاڑکانہ ، پشاور،صوابی، مردان، چارسدہ ،نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ،دیر ، کوہستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، آزادکشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزے سے زمین لرز اٹھی،خوف و ہراس، لوگ گھروں سے نکل آئے